جمعہ, 25 اپریل , 2025

شادی میں کھانے پر اعتراض، مہمانوں کا ہنگامہ، ویڈیو وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اتر پردیش، بھارت میں شادی کی تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہو گئی جب مہمانوں نے کھانے کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھانے سے ناخوش مہمانوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہنگامے میں بدل گئی۔

latest urdu news

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ شادی کی تقریب میں غیر متوقع صورتحال پیدا ہو گئی جب مہمانوں نے کھانے پر اعتراض کیا، جس کے نتیجے میں پنڈال میں کشیدگی پھیل گئی۔ جو تقریب خوشی اور جشن کے لیے تھی، وہ توڑ پھوڑ، اڑتی پلیٹوں اور گرما گرم بحث میں تبدیل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں بعض افراد کو کرسیاں توڑتے اور کھانے کی پلیٹیں ایک دوسرے پر پھینکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا، یہ کسی محنت کش باپ کی کمائی تھی، کسی ماں کے خواب پورے ہونے کا دن تھا، کسی بیٹی یا بیٹے کی شادی کا یادگار لمحہ تھا، اور کچھ لوگ محض مفت کھانے کے لیے آئے تھے!

دوسرے صارف نے تبصرہ کیا، لوگ ایسی تقریبات کے لیے قرض لیتے ہیں تاکہ معاشرے کو خوش کر سکیں، اور بدلے میں انہیں یہ سب دیکھنے کو ملتا ہے۔

ایک اور صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کے جذبات کا خیال کریں۔ اگر کھانا پسند نہیں آیا تو مت کھائیں، مگر اس کی بے حرمتی نہ کریں، یہ کسی کی محنت کی کمائی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Times Now (@timesnow)

شیئر کریں:
frontpage hit counter