26
راولپنڈی کے علاقے روات میں پولیس نے ایک شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
متاثرہ خاتون نے اپنی ایف آئی آر میں بتایا کہ وہ اپنی کزن کی نوکری کے سلسلے میں اس کے ساتھ گئی تھی، جہاں ملزم طلاء خان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم اور متاثرہ خاتون کے درمیان فیملی تعلقات بھی ہیں۔
پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیا اور ملزم طلاء خان کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس جاری ہے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہیں، اور ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔