جمعہ, 25 اپریل , 2025

سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 دہشت گرد گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں 73 انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں، جن میں 10 دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

latest urdu news

گرفتاریاں راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، بہاولنگر، رحیم یار خان، راجن پور، بھکر اور جہلم میں عمل میں آئیں۔ خوشاب اور جہلم سے ٹی ٹی پی کے دو خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت پکڑے گئے۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ایک آئی ای ڈی بم، 19 ڈیٹونیٹرز، 35 فٹ حفاظتی فیوز تار، پمفلٹ، نقدی اور موبائل فون برآمد کیے گئے۔

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ریاض، شفیق، رشید، جاوید، ظہیر، ظہیر الدین، حفیظ، وزیر، آصف اور وحید کے ناموں سے ہوئی۔

دوسری جانب ڈیفنس کے علاقے میں 3 مسلح ڈاکو ماں اور بیٹے کو یرغمال بنا کر 82 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے اڑے۔

ایف آئی آر کے مطابق، عامر زیدی اپنی والدہ کے ساتھ گھر میں موجود تھا جب تین نقاب پوش مسلح افراد زبردستی داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر دونوں کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter