کوئٹہ، سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس آج مسلسل دوسرے روز بھی بند ہے۔
ذرائع کے مطابق، شہر میں ایک بار پھر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے، یہ معطلی منگل کی شب عمل میں آئی، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران یہ تیسری مرتبہ ہے کہ کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے۔ ماضی میں بھی احتجاجی مظاہروں کے دوران شہر اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروس بند کی جاتی رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔
دوسری جانب انسانی اسمگلروں کے ساتھ مبینہ تعلقات کے الزام میں ایف آئی اے کے 51 ملازمین کو نوکری سے برطرف کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، یہ برطرفیاں گزشتہ تین سالوں کے دوران عمل میں آئیں۔
پارلیمانی ریکارڈ کے مطابق 2022 میں 6، 2023 میں 4، جبکہ 2024 میں 41 ملازمین کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔