جمعہ, 25 اپریل , 2025

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، سکیورٹی آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے حراست میں لے لیے گئے۔

تھانہ مورگاہ کے علاقے میں رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں اہم افغان کمانڈر عبدالمالک کو گرفتار کرلیا گیا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 16 افغان باشندے بھی گرفتار کرلیے گئے، جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔

زیر حراست کمانڈر عبدالمالک، اشرف غنی کے دورِ حکومت میں بطور کمانڈر افغانستان کام کرتا رہا اور اشرف غنی کے دورِ حکومت کے بعد عبدالمالک افغانستان سے غائب ہو گیا تھا۔

افغان کمانڈر عبدالمالک سمیت زیر حراست تمام افغان باشندوں کو حاجی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے، گرفتار افراد کے پاس پاکستان میں قیام سے متعلق کوئی دستاویزات موجود نہیں تھیں، تمام گرفتار افراد کو افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter