کوئٹہ، سیکیورٹی خدشات کے باعث طلبہ کو یونیورسٹیوں میں حاضری سے روک دیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں تدریسی سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے آن لائن منتقل کر دی گئی ہیں۔
بلوچستان یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی اور آئی ٹی یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل کر کے آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ تربت یونیورسٹی کو چند طلبہ کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جاری احتجاج کے باعث بند کیا گیا ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی غیر موجودگی پر سوال اٹھا دیے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے والوں کو وضاحت کرنی چاہیے کہ نواز شریف کیوں شریک نہیں ہوئے؟ کیا ان کی غیر حاضری دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ ظاہر کرتی ہے؟