128
گجرات میں سیورج کے مسائل کے حل کے لیے ورلڈ بینک کی ٹیم گجرات پہنچ گئی۔
چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین کی کاوشوں کے بعد گجرات میں نئے سیورج لائن منصوبے کے لیے ورلڈ بینک کی ٹیم نے گجرات کا تفصیلی دورہ کیا۔
چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چوہدری علی ابرار جوڑا اور چیف آفیسر خالق داد گاڑا نے ٹیم کو شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کروایا۔
ورلڈ بینگ کی ٹیم نے تمام مقامات کا بغور جائزہ لیتے ہوئے گجرات میں جلد از جلد سیورج سسٹم پر کام شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر علی ابرار جوڑا کا کہنا تھا کہ چوہدری شافع حسین کی کاوشوں کی بدولت گجرات میں سیورج کے مسائل کو فیز ون میں شامل کیا گیا ہے۔
گجرات میں عالمی معیار کے سیورج سسٹم کے خواب کو جلد تعبیر ملنے والی ہے۔