ہفتہ, 26 اپریل , 2025

سیاسی فیصلہ صرف خان کا ہوگا، بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، شیر افضل مروت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ سول نافرمانی تحریک کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قیادت پر کبھی عدم اعتماد نہیں کیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بشریٰ بی بی کو فائرنگ سے بچایا، عمران خان کی اہلیہ کی بات کا مطلب لیڈرشپ پر الزام لگانا نہیں ہے۔

latest urdu news

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کا اعتراض علی امین گنڈا پور پر نہیں شاید ورکرز پر ہے، وزیراعلیٰ پختونخوا اور عمر ایوب، بشریٰ بی بی کے ساتھ تھے، ہمارا لیڈر عمران خان ہے، عمران خان کی اہلیہ اور بہنوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سیاسی فیصلہ وہی ہوگا جو عمران خان کا ہوگا، سول نافرمانی تحریک کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، مطالبات ہوں یا احتجاج کی کال، پارٹی قیادت کو دینی چاہیے۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کا دکھڑا سن کر افسوس ہوا کہ اسے تنہا چھوڑ دیا گیا تھا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter