جمعہ, 25 اپریل , 2025

سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے، وقت آنے پر کھولوں گا، شیخ رشید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیاست سے وقتی کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے، تاہم وقت آنے پر دوبارہ میدان میں قدم رکھیں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سیاست میں وقت کا تعین بہت اہم ہوتا ہے۔ ’’میں نے سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے، اور جانتا ہوں کہ اسے کب کھولنا ہے۔‘‘

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ یہ خاموشی زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہ سکتی، میں 17 بار وزیر رہ چکا ہوں، وقت کا انتخاب کرنا جانتا ہوں، پاکستان کے حالات ان شاء اللہ بہتری کی طرف جائیں گے۔

اس سے قبل جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں ہوئی، جس میں شیخ رشید نے حاضری دی اور بعد ازاں سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے باعث عدالت سے رخصت لے کر روانہ ہو گئے۔

دوسری جانب بانی تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے معاملے پر پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی تنقید پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے سلمان اکرم راجہ کو اپنا پیغام بھجوایا، جس میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں اسکول کی کلاس رومز کی طرح نہیں چلائی جاتیں،عمران خان نے اختلافات کے بجائے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter