69
سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 3 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
راولپنڈی، سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 3 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا، سکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ پاک فوج دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، پاک فوج کی بدولت ہی ملک میں امن وامان ہے۔