ہفتہ, 26 اپریل , 2025

سکیورٹی خدشات کے باعث وزیرستان میں کرفیو نافذ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرستان، سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر جنوبی اور شمالی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

latest urdu news

جنوبی وزیرستان اپر کے ڈپٹی کمشنر سلیم جان کے مطابق بدھ کے روز ایک دن کے لیے علاقے میں کرفیو نافذ رہے گا، جس کے دوران آسمان منزہ سے لدھا اور مکین تک، جبکہ نواز کوٹ سے رزمک تک تمام سڑکیں ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے رزمک سب ڈویژن میں بھی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق نواز کوٹ پل سے ڈنکن تحصیل رزمک تک کرفیو رہے گا، جبکہ ڈنکن سے میلوگئی پل تحصیل دوسلی تک مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter