جمعہ, 25 اپریل , 2025

سکھ رہنما قتل کیس:عالمی سطح پر بھارتی چہرہ پھر بے نقاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکا میں سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے مقدمے نے ایک بار پھر بھارت کے عالمی سطح پر چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

امریکی عدالت نے بھارتی شہری نکھل گپتا کے خلاف سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث ہونے کا باضابطہ مقدمہ چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

latest urdu news

عدالت نے نکھل گپتا سے ملنے والے 15 ہزار امریکی ڈالر ضبط کرنے کا حکم بھی دیا، جو مبینہ طور پر بھارتی سابق انٹیلی جنس افسر کی جانب سے کرائے کے قاتل کو ادائیگی کے لیے فراہم کیے گئے تھے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایسے غیر قانونی تارکین وطن جو عدالت کے ملک چھوڑنے کے احکامات کے باوجود امریکا میں مقیم ہیں، ان پر روزانہ 998 ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا، اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو ان کی جائیداد ضبط کی جاسکتی ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ سخت کارروائی 1996 کے امیگریشن قانون کے تحت کی جا رہی ہے، جسے ٹرمپ نے 2018 میں اپنی پہلی صدارتی مدت کے دوران بھی استعمال کیا تھا، اس بار یہ جرمانے گزشتہ پانچ سالوں پر بھی لاگو ہوں گے، یعنی بعض افراد پر مجموعی طور پر دس لاکھ ڈالر سے زیادہ کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter