جمعہ, 25 اپریل , 2025

سپریم کورٹ: حکومت کو ہر کام کے لیے رہنمائی درکار ہوگی؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جج نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وکیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں آپس میں مشاورت سے مسئلہ حل کریں، کیا حکومتوں کو ہر کام کے لیے رہنمائی درکار ہوگی؟

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے مختلف مقدمات کی سماعت کی۔

latest urdu news

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال مندوخیل نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں کے معاملے پر ریمارکس دیے کہ دونوں حکومتیں باہمی مشاورت سے مسئلہ حل کریں، کیا انہیں یہ بھی سمجھانا پڑے گا کہ کیا کرنا ہے؟

عدالت نے گلگت بلتستان حکومت کی مشروط مقدمہ واپسی پر وفاقی حکومت کا موقف طلب کر لیا اور سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کرتے ہوئے جی بی حکومت سے بھی تحریری موقف جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کا دفاع کر رہے ہیں، جبکہ ایک مخصوص سیاسی جماعت دہشت گرد حملوں پر جشن منا رہی ہے، جو ناقابلِ قبول ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter