سٹوڈنٹ اسد اللہ کو سرکاری گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی کرنے والے سابق ایس ایچ او سید آفتاب حسین شاہ اور ڈرائیور کانسٹیبل رضوان عطا کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
تفتیشی آفسیر سب انسپکٹر شبیر احمد تبدیل اب کیس کی تفتیش سب انسپکٹر محمد اکرم شاد ممبر ڈی آئی بی گجرات کریں گے ملزم رضوان عطا کی نشاندی پر وقوعہ میں استعمال ہونے والی سرکاری گاڑی برآمد کر لی گئی ہے۔
پنجاب کالج کے سٹوڈنٹ اسد اللہ کو سرکاری گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی کرنے والے سابق ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ سب انسپکٹر سید آفتاب حسین شاہ اور ڈرائیور کانسٹیبل رضوان عطا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے۔
تفتیشی آفسیر سب انسپکٹر شبیر احمد تبدیل اب کیس کی تفتیش سب انسپکٹر محمد اکرم شاد ممبر ڈی آئی بی گجرات کریں گے،ملزم رضوان عطا کی نشاندی پر وقوعہ میں استعمال ہونے والی سرکاری گاڑی برآمد ۔
سنئیر سول جج کریمینل ڈویژن گجرات جاوید اقبال نے 15 اکتوبر کو پنجاب کالج کے سٹوڈنٹ اسد اللہ کو سرکاری گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی کرنے والے نامزد ملزمان سابق ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ سب انسپکٹر سید آفتاب حسین شاہ اور اسکے ڈرائیور کانسٹیبل رضوان عطا کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ لاری اڈہ پولیس کے حوالے کردیا۔
تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر محمد اکرم شاد نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کا قبل ازیں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرچکے ہیں ملزم رضوان عطا کی نشاندہی پر سرکاری گاڑی تحویل میں لے چکے ہیں تصدیق تفتیش بقایا ہے۔
ملزمان کا مزید 9 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے جج نے بعد از سماعت تفتیشی آفیسر کی استدعا پر 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اب ملزمان کو دوبارہ 24 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔