پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنی نجی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں سونیا حسین نے بتایا کہ ہر انسان کی زندگی میں آزمائشیں آتی ہیں، کوئی اولاد کے معاملے میں، کوئی مالی حالات میں اور کوئی رشتوں میں آزمائش سے گزرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو زندگی سوشل میڈیا پر بہت خوبصورت نظر آتی ہے، حقیقت میں وہ اتنی آسان نہیں ہوتی۔ صرف میری زندگی میں ہی نہیں، ہر کسی کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور یہ سب اس لیے ہوتا ہے تاکہ ہم زندگی کے نشیب و فراز سے سیکھیں اور ان کے مطابق خود کو ڈھال سکیں۔
سونیا حسین نے کہا کہ انہیں نہ دولت کی دوڑ میں شامل ہونے کا شوق ہے اور نہ ہی کامیابی کا نشہ ہے، بلکہ انہیں سب سے زیادہ جذباتی معاملات توڑتے ہیں۔
اداکارہ نے مشورہ دیا کہ معاف کرنا بظاہر بہت مشکل کام ہے، لیکن جب ہم خود کو دوسرے کی جگہ رکھ کر سوچیں تو معافی دینا آسان ہو جاتا ہے۔
اپنی خاندانی زندگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ اپنے گھر کی بڑی اولاد ہیں، اس لیے ان پر ذمہ داریاں زیادہ رہی ہیں، بڑے ہونے کی وجہ سے انہیں خاندان کو ساتھ لے کر چلنا پڑا اور زندگی میں بہت سے معاملات کو سنبھالنے کے لیے وقت سے پہلے خود کو بڑا بنانا پڑا۔
View this post on Instagram