جمعہ, 25 اپریل , 2025

سوشل میڈیا پر رشوت کا الزام، ایف آئی اے نے نادیہ حسین کو طلب کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے خلاف سوشل میڈیا پر ایف آئی اے افسر پر رشوت لینے کا الزام عائد کرنے کے معاملے پر پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق نادیہ حسین کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا کہ رشوت مانگنے والا شخص ایف آئی اے کا اہلکار نہیں بلکہ ایک جعل ساز تھا، جس نے ڈی پی پر کسی افسر کی تصویر لگا کر خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کیا اور رقم طلب کی۔

latest urdu news

حکام کا مزید کہنا تھا کہ نادیہ حسین کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی میں جعل ساز کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرائیں، تاہم انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے سوشل میڈیا پر الزامات عائد کر دیے۔

ایف آئی اے کے مطابق جعل ساز کا تعلق وہاڑی سے ہے اور جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا، تمام حقائق واضح کرنے کے باوجود نادیہ حسین کی جانب سے جھوٹے الزامات لگائے گئے، جو قانون کے مطابق جرم ہے۔

سائبر کرائم ونگ کے مطابق بغیر ثبوت اور شواہد کے کسی پر الزام عائد کرنا قانونی طور پر قابل گرفت ہے۔

نادیہ حسین کے رشوت کے الزامات حقائق کے برعکس ہیں اور ایک سرکاری ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے مترادف ہیں، جس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter