جمعہ, 25 اپریل , 2025

سنگدل باپ کی بیٹی کو دریا میں پھینکنے کی کوشش، پولیس نے بچالیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، کٹار بند روڈ پر سنگدل باپ کی جانب سے بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش کی گئی۔

ترجمان ڈولفن پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے لڑکی کو بچا لیا، لڑکی کی شناخت ثانیہ کنول کے نام سے ہوئی۔

latest urdu news

ڈولفن پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے یہ انکشاف کیا کہ اس کا باپ اسے مارنے کیلئے دریائے راوی پر لایا تھا اور اسے دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش کررہا تھا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے والد برکت علی اور کزن محمد امین کو اس معاملے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے جوڑیا بازار کے رہائشی 52 سالہ شخص نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کھارادر کے علاقے نپیر روڈ جوڑیا بازار کے قریب گھر سے 1 شخص کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

خود کشی کرنیوالے شخص کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 52 سالہ محمد ذوالفقار ولد محمد سلیم کے نام سے کی گئی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter