جمعہ, 25 اپریل , 2025

سندھ ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ دوبارہ لینے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور جامعات میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم دے دیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور جامعات میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران سنایا۔

latest urdu news

عدالت نے واضح کیا کہ ایم ڈی کیٹ کا پرچہ دوبارہ 4 ہفتوں کے اندر لیا جائے گا۔ سماعت کے دوران، عدالت نے کمیٹی کی تشکیل کا ذکر کیا اور سوال کیا کہ آیا کمیٹی نے کوئی کام کیا یا صرف وقت گزارا۔

کمیٹی کی چیئرپرسن شیریں ناریجو نے عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کی، جس میں کہا گیا کہ امتحان کے نظام میں خامیاں پائی گئی ہیں اور کچھ طلبا نے امتحان دوبارہ نہ لینے کے لیے بھی رابطہ کیا۔

شیریں ناریجو نے مزید بتایا کہ امتحانی نظام میں مختلف پوائنٹس پر سسٹم کمپرومائز ہوا ہے اور 40 سے 42 افراد امتحانی نظام کے ذمہ دار تھے۔ عدالت نے اس پر ریمارکس دیے کہ اگر سسٹم کمپرومائز ہوا تو اس کا مطلب ہے کہ پرچہ لیک ہوا۔

انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ ایف آئی اے کا کیا کردار ہے اور کیا انہوں نے کسی کو گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ جو لوگ امتحان کے عمل میں شامل تھے، ان کے موبائل کا فارنزک کیا گیا ہے اور کچھ شواہد بھی ملے ہیں۔

جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ عدالت کا مقصد یہ ہے کہ کسی کا حق نہ مارا جائے اور تحقیقات جاری رہیں۔

بعد ازاں، عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کا حکم دیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter