84
کراچی، سندھ حکومت کی جانب سے زکوٰۃ فنڈ سے 37 اسپتالوں کی مالی امداد کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کیمطابق محکمہ زکوٰۃ سندھ نے اسپتالوں کی مالی مدد کرنے کیلئے 20 کروڑ روپے جاری کردیے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 2024 اور 2025 کے بجٹ سے 20 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں جو اسپتالوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیے گئے ہیں جب کہ یہ رقم مستحق مریضوں کے مفت علاج کے لیے مختص ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور فلاحی اسپتالوں کو زکوٰۃ فنڈ سے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سول اسپتال کو ایک کروڑ 25 لاکھ، جناح اسپتال کو 1 کروڑ، لیاری جنرل اسپتال کو 27 لاکھ 50 ہزار روپے ملے ہیں جب کہ سوبھراج میٹرنٹی اسپتال کو 12 لاکھ 50 ہزار روپے۔
جو جو پارٹیاں 26ویں ترمیم میں شامل تھیں انہوں نے قومی جرم کیا، حافظ نعیم الرحمان
کریک جنرل اسپتال کورنگی کو 25 لاکھ اور ڈسٹرکٹ کونسل اسپتال جام کنڈو کراچی کو 10 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔