سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے اوراس حوالے سے انہوں نے امریکی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
پولیٹیکو میگزین کے مطابق محمد بن سلمان کا امریکی ارکان کانگریس سے یہ کہنا تھا کہ انھوں نے سعودی اسرائیلی تعلقات کی بحالی اور امریکہ کیساتھ تعاون کی خاطر اپنی جان کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔
محمد بن سلمان نے اپنے بیان میں مصر کے مقتول صدر انور سادات کا بھی حوالہ دیا جنھیں اسرائیل کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ سمجھوتے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔
سعودی ولی عہد نے امریکی ارکان کانگریس کو یہ بھی بتایا کہ وہ یہ چاہتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ کسی امکانی معاہدے میں فلسطینی اسٹیٹ تک پہنچنے کا حقیقی راستہ بھی شامل ہو۔
دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا یہ کہنا ہے کہ دنیا بھارت سے پوچھے کس بات کی جشن آزادی منا رہا ہے۔
بھارت کے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں حریت رہنما یاسین ملک کی زوجہ مشعال ملک کا یہ کہنا تھا کہ آج بھارت اپنی آزادی کا جشن منا رہا ہے، بھارت گزشتہ 77 سال سے کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہےاور اس معاملے میں کشمیریوں کو آزادی کا حق نہیں دیا جا رہا۔
مشعال ملک نے کہا کہ ہماری کتنی مائیں اپنے بچوں کو کھو چکی ہیں، دنیا بھارت سے پوچھے کہ وہ کس بنیاد پر آزادی کا جشن منا رہا ہے۔
