جمعہ, 25 اپریل , 2025

سعودی فرمانروا کا پاکستان کے لیے 20 ٹن کھجوروں کا تحفہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے پاکستان کے لیے 20 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھجوایا گیا۔

گجرات: سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے پاکستان کے لیے 20 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھجوایا گیا، جسے مستحق افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کا افتتاح وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کیا۔

latest urdu news

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اس موقع پر کہا کہ روزہ داروں کے لیے افطار اور کھجوروں کی تقسیم کا یہ پروگرام خادم حرمین شریفین کے رمضان المبارک کے جذبہ خیر سگالی کا حصہ ہے، جو پاکستان سمیت کئی ممالک میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد غریب خاندانوں، بیواؤں اور یتیموں کی مدد کرنا، انہیں خوشی کے مواقع فراہم کرنا اور غذائی ضروریات پوری کر کے مشکلات کم کرنا ہے۔

پروگرام کے تحت 20 ٹن کھجوریں 40 ہزار مستحق افراد میں تقسیم کی جائیں گی، جبکہ 30 ہزار افراد افطار پروگرام سے مستفید ہوں گے۔ یہ پروگرام رمضان المبارک کے پورے مہینے پاکستان کے تمام صوبوں میں جاری رہے گا، جو سعودی حکومت اور عوام کی پاکستانی عوام کے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کی علامت ہے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے سعودی حکومت، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحائف دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی، بھائی چارے اور خیر سگالی کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے اس جذبہ اخلاص کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس تعلق کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter