جمعہ, 25 اپریل , 2025

سرکاری اسپتال کی ٹک ٹاکر اسٹاف نرس نے تیماردار کو تھپڑ مار دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیپالپور کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ٹک ٹاکر اسٹاف نرس نے نوزائیدہ کے ہمراہ آنے والے تیماردار کو تھپڑ مار دیا۔

دیپالپور کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جہاں ٹک ٹاکر اسٹاف نرس زنیرہ عباس نے مبینہ طور پر نوزائیدہ کے ساتھ آنے والے تیماردار محمد ندیم کو تھپڑ مار دیا۔ تفصیلات کے مطابق، محمد ندیم فرید کوٹ سے اپنی بیوی کے ہمراہ نوزائیدہ بچے کو لے کر ایمرجنسی بلاک آیا تھا۔

latest urdu news

ندیم نے بچے کو انجکشن لگانے میں غفلت کا الزام لگایا، جس پر نرس نے غصے میں آ کر اس پر ہاتھ اٹھا دیا۔

واقعے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر نرس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کر دی ہے۔ یہ بھی سامنے آیا ہے کہ زنیرہ عباس، جو ایک مشہور ٹک ٹاکر ہیں، اس سے قبل بھی شہرت حاصل کرنے کے لیے حاضر سروس سب انسپکٹر کو تھپڑ مار چکی ہیں۔

اس کے علاوہ، اسپتال میں دورانِ ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کی وجہ سے بھی وہ تنقید کی زد میں رہی ہیں۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر زنیرہ عباس کے خلاف سخت ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے، جبکہ ہسپتال انتظامیہ پر بھی ذمہ دارانہ کارروائی کے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter