ہفتہ, 26 اپریل , 2025

سرائے عالمگیر میں مسلم لیگ (ن) گجرات کے بڑوں کا اکٹھ، تحفظات کے متعلق اعلیٰ قیادت کو آگاہ کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن ضلع گجرات کا بڑا اجلاس، قیادت کو تحفظات بارے آگاہ کرنے کا فیصلہ۔

ملک محمد حنیف اعوان کی میزبانی میں ضلع کے سابق ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران کا اہم اجلاس، ضلعی سیاسی وانتظامی معاملات زیربحث آئے۔

latest urdu news

سرائے عالمگیر کے نجی ہوٹل میں سینئر لیگی رہنماء سابق ممبر قومی اسمبلی ملک محمد حنیف اعوان کی میزبانی میں (ن) لیگ ضلع گجرات کے سابق ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران کا اہم اجلاس ہوا۔

جس میں ضلع گجرات کے سیاسی اورانتظامی معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ شرکاء اجلاس کو سابق ممبر قومی اسمبلی ملک محمد جمیل اعوان، ملک احسن جمیل اعوان نے ویلکم کیا۔

اجلاس میں ڈویژنل صدرمسلم لیگ سابق ایم این اے چوہدری عابدرضا، ضلعی صدرنوابزادہ طاہرالملک،نوابزادہ غضنفرگل ، ایم این اے چوہدری نصیرعباس سدھ، سابق ایم این اے چوہدری جعفراقبال ،حاجی عمران ظفر،میجر (ر) معین نواز، سابق ایم پی اے میاں طارق محمود، چوہدری علی وڑائچ کلاچورنے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی قائدین متحد اور ملکرچلیں گے، مسلم لیگ ن کی ضلع، تحصیل، سٹی، یونین کونسلز سطع پر تنظیم سازی کی جائے گی اور ورکرز کو متحرک کیا جائے گا، ضلع گجرات کے سیاسی و انتظامی معاملات کے حوالے سے پیدا ہونیوالی صورتحال اور تحفظات کے متعلق ن لیگ کی اعلٰیٰ قیادت کو آگاہ کیا جائے گا اور مستقبل میں ضلعی قیادت اس پر ٹھوس لائحہ عمل اپنائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع گجرات کے تمام سابق ٹکٹ ہولڈرز دوسرے حلقوں میں مداخلت کی بجائے اپنے اپنے حلقوں تک محدود رہیں گے اورعوامی مسائل و مشکلات کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter