84
سرائے عالمگیر میں افسوسناک واقعہ، ولیمے سے واپسی پر دولہا کی کار نہر میں جا گری۔
تفصیلات کے مطابق کریالہ میں ولیمے کی تقریب سے سسرال واپس جاتے ہوئے گاؤں طوطیاں کے قریب دولہا راجہ اسامہ کی کار نہر اپر جہلم میں جا گری۔
حادثے میں دولہا اور اس کی سالی جاںبحق ہوگئے جبکہ دولہن اور 2 خواتین کو زندہ بچا لیا گیا، ریسکیو 1122 نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی اور لاشوں کو نہر سے نکال لیا۔
جاںبحق ہونے والے مرد اور خاتون کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
اہل علاقہ کے مطابق جاںبحق ہونے والا دولہا خود کار ڈرائیو کر رہا تھا، حادثے کے وقت کار میں دولہن اور دولہا کی بہن بھی سوار تھی جنہیں اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت کار سے باہر نکال لیا۔