جمعہ, 25 اپریل , 2025

سب کو پیغام جانا چاہیے جو خرابی کرے گا وہ بھگتے گا، خواجہ سعد رفیق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سب کو پیغام جانا چاہیے جو خرابی کرے گا وہ بھگتے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ جھوٹ بول بول کر لوگوں کو مسلسل گمراہ کیا گیا، مشکل میں صرف وہ نہیں جو جیل میں ہیں سب مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں۔

latest urdu news

خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سیاست دانوں کو سبق سیکھنا چاہئے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے غلطیوں سے سیکھ لیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ڈیل میکر ہیں، پاکستان امریکی صدر کے ساتھ انگیج ہوسکتا ہے۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر جرمن ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن یا کم از کم تجارت یا انگیجمنٹ کی جاسکتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے ممالک کو جوڑنے کیلئے پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے، کچھ ممالک امریکا چین مسابقتی صورتحال کا فائدہ اٹھا رہے ہیں مگر پاکستان، امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter