جمعہ, 25 اپریل , 2025

سانحہ جعفر ایکسپریس: ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ: جعفر ایکسپریس آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشوں کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کے دوران تمام دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

latest urdu news

جعفر ایکسپریس آپریشن میں فورسز نے 33 دہشت گردوں کو ہلاک کرتے ہوئے مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید غیر ملکی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد جدید اسلحے سے لیس تھے۔

مزید اطلاعات کے مطابق یہ وہی دہشت گرد تھے جو نہتے اور بے گناہ مسافروں کو یرغمال بنا کر انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے۔

سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور ملک کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter