ہفتہ, 26 اپریل , 2025

سانحہ جعفر ایکسپریس: ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والا ملزم بنی گالا سے گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، گرفتار ملزم کی شناخت حیدر سعید کے نام سے ہوئی ہے، جسے بنی گالا اسلام آباد میں چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا۔

latest urdu news

تحقیقات کے مطابق، ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحے کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا اور تضحیک آمیز مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ مزید یہ کہ وہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور ان کی تشہیر میں بھی ملوث پایا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق، ملزم سوشل میڈیا پر نہ صرف ریاستی اداروں کے خلاف منفی مہم چلا رہا تھا بلکہ دہشت گردوں کے حق میں اشتعال انگیز بیانات اور مواد بھی نشر کر رہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter