ہفتہ, 26 اپریل , 2025

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان قومی ٹیم کے سپن بولنگ کوچ مقرر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کو قومی کرکٹ ٹیم کا سپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر عبدالرحمان کو بطور اسپن بولنگ کوچ مقرر کیے جانے کی خبر پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے خوشی کا باعث ہے۔ ملتان میں قومی ٹیم کو جوائن کرنے والے عبدالرحمان نے 2006 سے 2014 کے دوران ٹیسٹ، ون ڈے، اور ٹی20 فارمیٹس میں 140 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا۔

latest urdu news

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمان نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بھی خدمات انجام دی ہیں، لیکن مردوں کی قومی ٹیم کے ساتھ بطور اسپن بولنگ کوچ یہ ان کا پہلا تجربہ ہوگا۔ اس وقت قومی ٹیم ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاری میں مصروف ہے، جہاں پہلا میچ 17 جنوری سے شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت شان مسعود کریں گے، جبکہ ٹیم میں 3 اسپنرز نعمان علی، ابرار احمد، اور ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ تعیناتی قومی ٹیم کی اسپن بولنگ کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter