جمعہ, 25 اپریل , 2025

سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) افتخار سروہی وفات پاگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بحریہ کے سابق سربراہ افتخار سروہی انتقال کرگئے۔

اسلام آباد، پاک بحریہ کے سابق سربراہ اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ایڈمرل (ر) افتخار سروہی وفات پاگئے۔

latest urdu news

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا۔ وہ 1986 سے 1988 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے، جبکہ 1988 سے 1991 تک چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ایڈمرل (ر) افتخار سروہی 1955 میں پاک بحریہ میں شامل ہوئے اور 1965 اور 1971 کی جنگوں میں بھی شریک رہے۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل (ر) افتخار سروہی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter