163
رہنما اے این پی اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کرگئے۔
رہنما اے این پی اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور دارِ فانی سے کوچ کر گئے، الیاس بلور کی نماز جنازہ کل دوپہر دو بجے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی۔
الیاس بلور کے بھائی اور سینئر رہنما اے این پی غلام بلور کا کہنا ہے کہ مرحوم الیاس احمد بلور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے، ان کی عمر 84 برس تھی۔
2012 میں وہ اے این پی کے سینیٹر بنے تھے، مرحوم سیاست کے شروع سے ہی اے این پی سے وابستہ تھے، الیاس بلور کے بیٹے غضنفر بلور نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد الیاس بلور کی جانب سے اپنی سیاسی سرگرمیاں ختم کردی تھی۔
رہنما اے این پی ثمر ہارون بلور کی جانب سے الیاس بلور کے انتقال کی تصدیق کی گئی، مرحوم الیاس بلور اے این پی رہنما غلام احمد بلور اور شہید بشیر احمد بلور کے بھائی تھے۔