ہفتہ, 26 اپریل , 2025

سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ زیر حراست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کو حساس اداروں کی جانب سے گرفتار کر لیاگیا ہے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آئی جی جیل شاہد سلیم بیگ کو حساس اداروں سے قریبی رابطوں کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے۔

latest urdu news

سابق آئی جی جیل خانہ جات 5 سال آئی جی جیل خانہ جات پنجاب رہے، سابق آئی جی جیل شاہد سلیم بیگ عمران خان کے جیل جانے سے پہلے ریٹائر ہوچکے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق آئی جی جیل خانہ جات کو ان کی سرکاری رہائش آئی جی ہاؤس سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر سے بھی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

ڈی آئی جی جیل راولپنڈی کے دفتر سے بھی ایک آفس سپرنٹنڈنٹ ناظم علی شاہ سے بھی پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب سرکاری دورے پر یورپ جانے والے سینیٹ افسر حیدر علی سندرانی کے اہلخانہ کی جانب سے سیاسی پناہ کی درخواست دیدی گئی ہے۔

وزارت خارجہ کو اس معاملے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ سینیٹ افسر حیدر علی سندرانی کے اہلخانہ نے یورپ جاکر مغربی یورپی ممالک میں سے 1 میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے اور واپس نہیں لوٹے۔

اس حوالے سے وزارت خارجہ کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کے ساتھ ساتھ بیرون ملک دورے کرنے والی شخصیات کے لیے خصوصی ہدایات جاری کرد ی گئیں ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter