انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے سائنسدانوں نے ماحول دوست گیس اخراج نہ کرنے والی گائے تیار کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں نے ایک خاص گائے کی افزائش کی ہے جو گیس پیدا نہیں کرتی یعنی (گیس کا اخراج) نہیں کرتی، جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ یہ ماحول دوست گائے دنیا کو بچانے میں معاون کردار ادا کرے گی۔
ڈاکٹرز کی جانب سے ہلڈا گائے کی افزائش کے لیے آئی وی ایف (IVF) کا کامیاب تجربہ کیاگیا، جو ڈیری انڈسٹری کو اپنے ماحولیاتی خدشات کو کم کرنے میں مدد دے سکے گی،ایسی گائے کو Cool Cow کہا جاتا ہے۔
ْاس گائے کو IVF کے طریقہ کار سے تیار کیا جاتا ہے ، اس معاملے میں سائنسدان ایک خاص تکنیک زیر استعمال لیکر آتے ہیں ، جس میں ریپروڈکشن کے پراسس کو آرٹیفشلی پرفارم کیا جاتا ہے
اس عمل کو دہرانے سے سائنسدان تیزی سے ایسے گائے کی افزائش کر سکتے ہیں جو میتھین گیس کا اخراج کم کرتی ہے جو کہ ماحول دوست ہوگی۔
پروفیسر رچرڈ ڈیوہرسٹ کا کہنا ہے کہ اس خاص گائے کی پیدائش ممکنہ طور پر برطانیہ کی ڈیری انڈسٹری کیلئے ایک انتہائی اہم لمحہ قرار دیا ہے۔