ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 17 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 22 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زہریلی شراب کی فروخت کے الزام میں 8 مشتبہ افراد کو ان ہلاکتوں کے بعد گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے ترکیہ کے حکام نے 410 لٹر ایتھنول اور میتھانول کیساتھ ساتھ ممنوعہ الکحل کی 165 بوتلیں اور شراب بنانے والے آلات بھی ضبط کیے تھے۔
یاد رہے کہ ایک سال پہلے ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے کم و بیش 40 افراد ہلاک ہوئے، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اکثر شراب اور تمباکو کے استعمال پر تنقید کرتے رہے ہیں۔
دوسری جانب شام میں باغیوں کی جانب سے دفاعی شہر حما پر بھی قبضہ کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی باغیوں کی حمص کی طرف بھی پیش قدمی جاری ہے، حما پر قبضہ صدر بشارالاسد اور اُن کے اتحادیوں کیلئے بڑا دھچکا ہے، باغیوں کی جانب سے گزشتہ ہفتے مرکزی شمالی شہر حلب پر قبضہ کیا گیا تھا۔