جمعہ, 25 اپریل , 2025

ریل گاڑی کی ٹکر سے 40 سے زائد بھیڑیں ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریل گاڑی کی ٹکر سے 40 سے زائد بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔

نوشہرہ، حکیم آباد کے مقام پر ریل گاڑی کی ٹکر سے 40 سے زائد بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔

latest urdu news

نجی ٹی وی چینل کے مطابق حادثے کے وقت ریل گاڑی پشاور سے صوبائی دارالحکومت کراچی جارہی تھی کہ اسی دوران بھیڑوں کا ریوڑ حکیم آباد کے مقام پر ریلوے ٹریک کو کراس کررہا تھا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ بھڑیوں کو تاحال ٹی ایم اے نے ٹھکانے نہیں لگایا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے گجرات میں طالب علم کو پولیس وین سے ٹکر مارنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

گجرات میں 2 روز قبل پولیس وین سے طالب علم کو ٹکر مارنے کے معاملے میں ایس ایچ او سمیت ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا اقدام قتل سمیت 4 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس نے زخمی طالب علم کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ایس ایچ او سید آفتاب شاہ سمیت ڈرائیور رضوان عطاء کو گرفتار کر لیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter