جمعہ, 25 اپریل , 2025

رکشہ نہر میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی، باکر کے مقام پر گُوہاٹی نہر میں تیز رفتار رکشہ گر گیا جس میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد سوار تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 8 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ باقی 6 کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

latest urdu news

جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں، حادثہ رکشہ کے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

دوسری جانب پاکستان ریلوے نے اپنے ذیلی ادارے شعبہ پراکس سے 80 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے۔

فارغ ہونے والے ملازمین میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل، سپروائزر بکنگ آفس، بکنگ کلرک، نائب قاصد، ڈرائیور، اسسٹنٹ ریزرویشن کلرک، جونیئر کلرک اور کمپیوٹر ٹیکنیکل سمیت دیگر کیٹیگری کے ملازمین شامل ہیں، فارغ ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد بکنگ کلرک کی ہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں، ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں بغیر کسی نوٹس کے اچانک نوکری سے فارغ کر دیا گیا، جس کی وجہ سے مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter