روپوش شخص کے گھر میں چوری، بازار میں خاتون سے پرس چھیننے اور چنگ چی رکشہ ڈرائیور سے ڈکیتی کی وارداتیں۔
جلالپور جٹاں: گاؤں کسوکی کے رہائشی نوازش علی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد وہ گھر کو تالا لگا کر روپوش ہو گیا۔ اس دوران نامعلوم چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر 22 تولے سونے کے زیورات، ایک اے سی، 10 ہزار روپے نقدی، چار مردانہ سوٹ، دو بجلی کے میٹر اور ٹریکٹر کے کاغذات چوری کر لیے۔ پولیس تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
لالہ موسیٰ: بازار میں خریداری کے لیے آئی خاتون کو نامعلوم خواتین چوروں نے نشانہ بنایا اور اس کے پرس سے 50 ہزار روپے نقدی اور 1.5 لاکھ روپے کا موبائل فون نکال کر فرار ہو گئیں۔ پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے مقدمہ درج کر لیا۔
گجرات: گزشتہ رات شاہین چوک پر چنگ چی رکشہ ڈرائیور محمد راشد کو چار مسلح ڈاکوؤں نے تشدد کا نشانہ بنا کر اس کا رکشہ چھین لیا اور کنجاہ کی طرف فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ شاہین نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔