جمعہ, 25 اپریل , 2025

روس کا یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ، 6 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف، روسی فوج نے یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

حملے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، اور بچوں کے کھیل کے میدان اور تنگ گلیاں اس حملے کا مرکزی ہدف بنیں۔

latest urdu news

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یہ حملے کسی صورت اتفاقی نہیں ہو سکتے، روس بخوبی جانتا ہے کہ یہ توانائی کی اہم تنصیبات ہیں اور ان پر حملہ کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہونا چاہیے۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ روس نے امریکا سے وعدہ کیا تھا کہ توانائی کی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو براہ راست بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ راست مذاکرات کا عمل تیز تر اور مؤثر ہوتا ہے۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ براہ راست مکالمہ اس لیے بہتر ہے کہ اس سے دونوں فریقین ایک دوسرے کو زیادہ بہتر انداز میں سمجھ سکتے ہیں، بہ نسبت اس کے کہ کسی ثالث کے ذریعے بات کی جائے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter