یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روسی صدر کی شرائط سے واضح ہوتا ہے کہ روس جنگ بندی کے لیے سنجیدہ نہیں۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ پیوٹن کا ہدف یوکرین کو کمزور کرنا ہے اور اس صورتحال میں جنگ بندی کی امریکی تجویز پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کریں گے ان کے مطابق، امریکی صدر سے گفتگو کا مقصد یہ جاننا ہوگا کہ روس نے امریکا کے سامنے کیا شرائط رکھی ہیں۔
زیلنسکی نے مزید کہا کہ وہ یہ بھی معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ امریکا نے روس کے ساتھ کیا معاملات طے کیے ہیں، انہوں نے جنگ بندی کی امریکی تجویز کی حمایت کا عندیہ دیا، مگر کہا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات درکار ہیں۔
دوسری جانب پاکستان سے محبت کی راہ میں سرحد پار کر کے بھارت جانے والی سیما حیدر کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیما نے منگل کی صبح 4 بجے کرشنا اسپتال میں بچی کو جنم دیا۔
سیما کے وکیل اے پی سنگھ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ماں اور بیٹی دونوں صحت مند ہیں، اور تمام طبی رپورٹس معمول کے مطابق ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ سیما اور سچن کے چاہنے والوں کے لیے خوشی کا باعث ہے۔