جمعہ, 25 اپریل , 2025

رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کے پاکستان میں قیام کی مدت 30 جون 2025 تک مقرر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو مہاجرین کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت کو سختی سے قانون پر عملدرآمد کی ہدایت دی ہے۔

latest urdu news

جسٹس انعام امین منہاس نے جلال الدین و دیگر افغان پناہ گزینوں کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں حکومت کو حکم دیا گیا کہ کارڈ کی مدت ختم ہونے تک مہاجرین کو ہراساں یا زبردستی بے گھر نہ کیا جائے۔

عدالتی فیصلے میں 27 جولائی 2024 کے حکومتی نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت 30 جون 2025 تک ہے اور حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ اس نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل کرے۔

اس عدالتی حکم کے بعد حکومت کے لیے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریز کرنا لازم ہوگا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter