اسلام آباد، مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ کی جانب سے بشریٰ بی بی کا بیان غیرذمہ دارانہ اور احمقانہ قرار دیدیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے پرو گرام میں گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کی بحران سے نکلتی معیشت پر حملہ ہے، یہ بیان غیر ذمہ دارانہ اور احمقانہ ہے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ گارنٹی سے کہتا ہوں یہ مس کال دی ہے، ان کا احتجاج ناکام ہوگا، لوگوں کو کیسے لائیں گے، یہ پنجاب کے کسی ضلع سے 5 بسوں کی بکنگ دکھا دیں۔
مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ یا حکومت نے کوئی یقین دہانی نہیں کروائی۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مڈل کلاس طبقے کے دکھ کو سمجھتے ہیں۔
روشنیوں کے شہر میں تقریب سے خطاب کے دوران حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مڈل کلاس طبقے کا جینا مشکل ہوگیا ہے، گیس، بجلی، پٹرول بم غریب پر گرائے جارہے ہیں، جاگیرداروں پر ٹیکس نہیں لگایا جاتا۔