مالاکنڈ میں راستے کا تنازعہ 5 افراد کی موت کی وجہ بن گیا۔
مالاکنڈ، بٹ خیلہ میں راستے کے تنازعہ پر جھگڑے کی وجہ سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ہمسایوں کے مابین راستے کے معاملے پر جھگڑا گزشتہ 1 سال سے جاری تھا، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس کی جانب سے بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم کو سرگودھا سے حراست میں لے لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق گفتگو کے دوران ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضوی نے کہا کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے، پچھلے دنوں اسلام آباد میں بینک ڈکیتی کی مختلف وارداتیں ہوئیں، الحمد اللہ ڈاکو کو گرفتار کرلیا ہے، مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔