جمعہ, 25 اپریل , 2025

رائٹ سائزنگ پالیسی: محکمہ ریلوے میں 17 ہزار سے زائد پوسٹیں ختم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلیے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت ریلوے میں سے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت 17 ہزار 101 پوسٹیں ختم کردی ہیں۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے حکومتی اخراجات میں کمی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کی غرض سے رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت ریلوے میں 17,101 پوسٹوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔

latest urdu news

وزارت خزانہ کے مطابق، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی رائٹ سائزنگ کے اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں رائٹ سائزنگ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ 29 وزارتوں اور آئینی اداروں نے مجموعی طور پر 11,877 پوسٹوں کی منسوخی اور 4,660 ڈائنگ پوسٹوں کی تصدیق کر دی ہے۔

وزارت ریلوے کے حکام نے اجلاس میں بتایا کہ ادارے میں موجود 95,859 پوسٹوں میں سے 17,101 پوسٹیں ختم کی جاچکی ہیں، جبکہ مزید 5,695 پوسٹوں کے خاتمے کا عمل جاری ہے۔ مستقبل میں مزید 15,000 پوسٹیں ختم کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے تاکہ ادارے کی آپریشنل کارکردگی اور وسائل کے استعمال کو بہتر بنایا جا سکے۔

وزیر خزانہ نے کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد اور وزارتوں کی کوششوں کو سراہا۔ اجلاس میں پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور آپریشنز کو موثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter