جمعہ, 25 اپریل , 2025

ذیابیطس ایک خاموش قاتل، اس متعلق آگاہی دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ذیابیطس جیسے خاموش قاتل کے بوجھ کو کم کر کے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ذیابیطس کے عالمی دن پر قوم کے لیے جاری کردہ پیغام میں یہ کہا گیا کہ ذیابیطس کے بڑھتے مقدمات کی بڑی وجہ غیر فعال طرز زندگی ہے۔

latest urdu news

آصف زرداری نے کہا کہ متوازن خوراک اور مناسب وزن سے ذیابیطس پر قابو پانا اور بچاؤ ممکن ہے۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ ذیابیطس کی بروقت علاج کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی کی ضرورت ہے، میڈیا اور سول سوسائٹی نجی شعبے کے تعاون سے آگاہی پیدا کر سکتے ہیں۔

آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کی سستی اور مؤثر دیکھ بھال کی سہولیات کی فراہمی کے نظام کی ضرورت ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ شوگر سے بچاؤ، علاج میں سرمایہ کاری کر کے اس چیلنج سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ذیابیطس جیسے خاموش قاتل کے بوجھ کو کم کر کے متعدد لوگوں کی جان بچائی جاسکتی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter