160
شکر گڑھ، ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور میری ذہنی معذور بیٹی کیساتھ زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا ٹی ایچ کیو اسپتال میں علاج اور میڈیکل کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب لاہور، کٹار بند روڈ پر سنگدل باپ کی جانب سے بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش کی گئی۔
ترجمان ڈولفن پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے لڑکی کو بچا لیا، لڑکی کی شناخت ثانیہ کنول کے نام سے ہوئی۔
ڈولفن پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے یہ انکشاف کیا کہ اس کا باپ اسے مارنے کیلئے دریائے راوی پر لایا تھا اور اسے دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش کررہا تھا۔