جمعہ, 25 اپریل , 2025

دہشت گرد مساجد کو نشانہ بنا رہے ہیں، یہ مجاہد نہیں بلکہ قاتل اور مجرم ہیں، مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مساجد پر حملے کرنے والے دہشتگرد ہیں، یہ مجاہد نہیں بلکہ قاتل اور مجرم ہیں۔

مولانا فضل الرحمان دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک پہنچے، جہاں انہوں نے مولانا حامد الحق کی شہادت پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔

latest urdu news

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بندوق کا رخ کسی عالم دین کی طرف کیسے کیا جا سکتا ہے؟ مساجد پر حملے کرنے والے جہاد کے نام پر دھوکہ دے رہے ہیں اور جنت کے نام پر فریب پھیلا رہے ہیں۔

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق سمیت 8 افراد شہید ہوگئے تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ کسی عالم دین کے خلاف ہتھیار اٹھانا تنگ نظری ہے، یہ جہاد نہیں بلکہ ظلم ہے، مولانا حسن جان کو بھی شہید کیا گیا، کیا ہم اپنے استاد کے قاتل کو مجاہد کہہ سکتے ہیں؟ ان کے لیے دل سے بددعائیں نکلتی ہیں، یہ ظالم لوگ ہیں جو بربادی پھیلا رہے ہیں، مگر یہ طوفان گزر جائے گا، مدارس اور علمائے کرام ہمیشہ قائم رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کا دکھ ابھی تازہ تھا کہ ان کے بیٹے کو بھی شہید کر دیا گیا۔ انسانوں اور علمائے کرام پر حملے کرنا جہاد نہیں، کھلی دہشت گردی ہے۔ پہلے ہم ان کے لیے ہدایت کی دعا کرتے تھے، مگر اب دل سے بددعائیں نکلتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ صرف مولانا حامد الحق پر نہیں، بلکہ میرے گھر اور مدرسے پر کیا گیا ہے۔ جدائی کا دکھ ناقابل برداشت ہوتا ہے، لیکن صبر کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter