جمعہ, 25 اپریل , 2025

دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر میں خوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ اس جدوجہد میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter