جمعہ, 25 اپریل , 2025

دہشت گردی سنگین مسئلہ، اسے سیاسی رنگ نہ دیا جائے، بیرسٹر سیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک سنگین مسئلہ ہے، اس پر سیاست سے اجتناب کرنا چاہیے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت دہشت گردی کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنا چاہتی ہے تو خیبرپختونخوا کو معاشی طور پر مستحکم کرے اور پن بجلی سمیت دیگر واجبات جلد از جلد ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار یاد دہانی کے باوجود صوبے کو اس کا جائز حق نہیں دیا جا رہا۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ ایک طرف دہشت گردی کا سامنا ہے اور دوسری طرف خیبرپختونخوا کے فنڈز روک لیے گئے ہیں، حالانکہ یہ پورے ملک کا مشترکہ مسئلہ ہے، کسی ایک صوبے تک محدود نہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے بعد بھی ضم شدہ اضلاع کے فنڈز صوبے کو نہیں دیے جا رہے، خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ بند کیا جائے اور دہشت گردی جیسے سنگین مسئلے کو سیاست سے دور رکھا جائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی آج اڈیالہ جیل آمد کا امکان ہے، جہاں ان کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اعظم سواتی ایک خصوصی پیغام لے کر اڈیالہ جیل گئے تھے، بتایا جا رہا ہے کہ یہ ملاقات علی امین گنڈاپور کی کوششوں سے ممکن ہوئی، کیونکہ اعظم سواتی کئی دنوں سے ملاقات کی اجازت کے منتظر تھے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter