اسلام آباد، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، یوسف رضا گیلانی کی جانب سے کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد ابراہیم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
سید یوسف رضا گیلانی نے لانس نائیک محمد ابراہیم شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو خوب سراہا، شہید کے لواحقین کیساتھ اظہار ہمدردی کیا، صبر جمیل کی دعا کی۔
قائم مقام صدر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملک کے دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔
دوسری جانب رہنما مسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے بغیر آئینی ترمیم کے لیے آگے نہیں بڑھے اور انہیں 26 ویں آئینی ترمیم میں ساتھ لے کر چلے، ابتدا میں ہم سے تھوڑی سی کوتاہی ہوئی اس کا ہم نے ازالہ کیا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاستدانوں سے بھی بات ہوگی اور جو بھی مطالبات ہیں ان پر سیاستدانوں کو بیٹھنا چاہیے۔