جمعہ, 25 اپریل , 2025

دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پرحملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا بتانا ہے کہ تھانہ وہوا کی جھنگی چیک پوسٹ پر 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں مختلف اطراف سے حملہ کیا۔

latest urdu news

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔

تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ دہشت گرد فرار ہوگئے، پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا بتانا ہے کہ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان منج کی جانب سے پولیس آپریشن کی قیادت کی گئی، ڈی پی او ڈی جی خان سید علی بھی ساتھ تھے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter