اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں دو دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور ان کے جری جوانوں پر ناز ہے، جنہوں نے دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو ایک بار پھر ناکام بنایا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں اسی عزم و حوصلے کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی، جب تک دہشتگردی کا مکمل قلع قمع نہیں ہو جاتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اور امن کے دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی رہنماؤں کو غیر ضروری بیانات سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر پارٹی کے داخلی اختلافات ختم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کر رہے ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی اور پارٹی کے اندر جاری بیان بازی پر تشویش ظاہر کی۔